ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن پی یو کالج کے زیر اہتمام رائے دہندگان بیداری پروگرام اور ریلی

بھٹکل انجمن پی یو کالج کے زیر اہتمام رائے دہندگان بیداری پروگرام اور ریلی

Mon, 22 Jan 2018 19:04:48    S.O. News Service

بھٹکل:22/ جنوری (ایس اؤنیوز)انجمن پری یونیورسٹی کالج بھٹکل کے طلبا اور اساتذہ نے 22جنوری 2018بروز پیر کو رائے دہندگان میں ووٹنگ کی اہمیت کو لے کر بیداری پروگرام اور ریلی کااہتمام کیا گیا۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج میں منعقدہ پروگرام میں شعبہ آرٹس کے لکچرر محمد شفیع اکند نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کا ہر وہ شہری جس کی عمر 18برس کی ہوچکی ہے اس کو ووٹ ڈالنےکا دستور نے حق دیا ہے۔ اس جمہوری طریقے کو استعمال کرتےہوئے وہ ملک کے لئے ایماندار لیڈران کو منتخب کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہیں۔ کالج کے نائب پر نسپال عبدالرحیم خا ن نے ووٹ کی اہمیت پرروشنی ڈالی ۔ جب کہ کالج پرنسپال محمد یوسف کولا نے صدارتی کلمات پیش کئے۔

پروگرام کے بعد طلبا واساتذہ پر مشتمل ووٹر بیداری ریلی کا کالج صحن سے افتتاح ہوا۔کالج سے نکلی ریلی شمس الدین سرکل سے گزرتے ہوئے تعلقہ پنچایت دفتر پہنچے ۔ اس دوران عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ۔


Share: